• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیرا کے ورلڈکپ فٹبال گانے’’ واکا واکا‘‘کا سحر نہ ٹوٹ سکا

ماسکو ( جنگ نیوز ) ورلڈ کپ فٹ بال کے آغاز سے قبل ہی اس برس کا آفیشل نغمہ ’’ لیو اٹ اپ ‘‘ بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔ اسے پسند تو کیا جارہا ہے لیکن یہ ’’واکا واکا‘‘ کا سحر نہ توڑ سکا۔ 2018 کے ورلڈ کےآفیشل گانے ’’لِو اٹ اپ‘‘ کو معروف فنکاروں ول اسمتھ، نکی جیمز اور ایرا استریفی نے منفرد انداز میں گایا ہے لیکن بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گانا بھی 2014 کے ورلڈ کپ کے گانے کی طرح شائقین میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ اب تمام لوگ ہی ہر آفیشل ترانے کا موازنہ 2010کے سپر ڈوپر ہٹ ’’واکا واکا‘‘ سے ہی کریں گے۔جنوبی افریقا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کیلئے شکیرا کا ساتھ جنوبی افریقی بینڈ نے دیا تھا۔اس گانے کی شہرت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ 2010 کے بعد ہونے والے اب تک کے تمام فٹ بال ورلڈ کپ میں مداح اسے گنگناتے نظر آتے ہیں۔ 2014میں برازیل کے ورلڈ کپ کیلئے منتظمین نے آفیشل سانگ کی زمہ داری کیوبن امریکی ریپر پٹ بل، امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز اور برازیلین گلوکارہ کلاڈیا لیٹی کے سپرد کی گئی ان کی کاوش کا نتیجہ ’’وی آر ون ‘‘ کی صورت میں دنیا کے سامنے آیا لیکن وہ بھی شکیرا کا جادو ختم نہ کرپایا۔ اور برازیل میں بھی واکا واکا کی گونج سنائی دی۔ جرمنی میں 2006 کے ورلڈ کپ سے قبل ’’دی ٹائم آف اور لائیوز‘‘ کو بے شمار لوگوں کی جانب سے پسندیدگی کی سند ملی تھی تاہم ظاہر یہ بھی واکا واکا سے پہلے ریلیز ہوا تھا۔
تازہ ترین