• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلورٹیسٹ:افغانستان ایک دن میں دو بار آئوٹ، اننگز سے شکست

بنگلور(جنگ نیوز) افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 262 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ ہوگئی۔ جمعے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل افغان ٹیم نے روایتی لباس پہنے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ تاہم بعد میں جب کھیل کا آغاز ہوا اور افغانستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اس کی پہلی اننگز 109 اور دوسری اننگز 103 رنز پر سمٹ گئی۔ رویندرا جدیجہ نے میچ میں چھ جبکہ ایشون نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں474 رنز بنائے، جس میں دونوں اوپنرز مرلی وجے اور شکھر دھون کی سنچریاں شامل تھیں۔ ہردیک پانڈیا 74، کے ایل راہول 54، چیشور پجارا 35 رنز بنا کردیگر نمایاں بیٹسمین تھے۔
تازہ ترین