• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ کے چکر میں فرار بھارتی فوجی بھگوڑا قرار

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) گرل فرینڈ کے چکر میں فرار بھارتی فوجی بھگوڑا قرار دیدیا گیا ،مقامی سمبل میں واقع ڈوگرہ رجمنٹ میں تعینات فوجی اپنی گرل فرینڈ سے ملنے 5جون کو یونٹ سے فرار ہوکر گاؤں گگل پہنچ گیا ۔ فوج کے اعلیٰ افسر نے بھگوڑا قراردیتے ہوئے نور پولیس تھانے میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔تھانہ نور پور کے انچارج اونکار چند نے بتایا کہ فوج کی جانب سے اطلاع ملنے پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے 27سالہ مفرور فوجی کواس کی گرل فرینڈ کے گاؤ ں سے گرفتار کرکے آرمی کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین