• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سیاسی رہنمائوں، آرمی چیف کی دعائے صحت

کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سیاسی رہنمائوں، آرمی چیف کی دعائے صحت

لندن (ایجنسیاں)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزیدبگڑگئی ‘ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں‘شریف خاندان نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ‘عمران خان‘زرداری ‘ چوہدری نثار‘صادق سنجرانی ‘خورشیدشاہ ودیگرنے کلثوم نوازکی لمبی زندگی اورجلدصحتیابی کیلئے دعاکی ہے ‘وزیرا علیٰ پنجاب شہبازشریف بھی اپنی بھابھی کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور برطانیہ میںپاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ادھرسابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب بہتر ہے، تاہم وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی رہیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے بتایا کہ 24گھنٹے پہلے دل کا دورہ پڑنے پر کلثوم نواز کووینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھااور ہم سب کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو کوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی ہے۔کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اْس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔ مریم نواز نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ اب آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

تازہ ترین