• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت فوجی مشقیں اگست میں ، پہلی بار وار گیم کیلئے ایک ساتھ تربیت

پاک بھارت فوجی مشقیں اگست میں ، پہلی بار وار گیم کیلئے ایک ساتھ تربیت

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام پاک بھارت افواج امن مشن کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں کیلئے تیار ہیں۔ چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج شنگھائی تعاون تنظیم ڈھانچے کے تحت رواں سال اگست میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق امن مشن 2018 میں حصہ لیں گی، دونوں ممالک کے فوجی پہلی مرتبہ وار گیم کیلئے مشترکہ تربیت میں حصہ لیں گے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق علاقائی امن برقرار رکھنے میں ایس سی او کا کردار ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ تقسیم ہند کے بعد سے پاک بھارت تنازعات کے باعث جنوب ایشیا ئی علاقائی انضمام کیلئے زبردست رکاوٹ بنے رہے، اس پس منظر میں دونوں کی مشترکہ فوجی تربیت میں حصہ لینے پر متفق ہونا اچھی بات ہے، شنگھائی تعاون تنظیم مل جل کر کام کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے تاہم محسوس ہوتا ہے شنگھائی تعاون تنظیم نے دونوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔

تازہ ترین