• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،دبئی سمیت کئی ممالک میں عید الفطر منائی گئی

سعودی عرب،دبئی سمیت کئی ممالک میں عید الفطر منائی گئی

ریاض (ایجنسیاں ) سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، کویت، انڈونیشیاء،ملائشیاء، امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں مسلمانوں نے عیدالفطر پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منائی، سعودی عرب میں 7495 مقامات پر نمازعید کے انتظامات کئے گئے۔ مسجد نبوی میں15 لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے نماز عید ادا کی۔ امام حرمین شریفین نے دنیا بھرمیں مسلمانوں کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔برمنگھم میں ایک لاکھ 40ہزار مسلمانوں نے نماز عید ادا کی علاوہ ازیں پاکستان ،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں عید (آج) ہفتہ کو منائی جائے گی۔ فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین