• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول لندن پہنچ گئے‘کلثوم نوازکی عیادت کیلئے اسپتال جانے کا امکان

بلاول لندن پہنچ گئے‘کلثوم نوازکی عیادت کیلئے اسپتال جانے کا امکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ گئے۔بلاول بھٹو کی جانب سے مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے اسپتال جانے کا بھی امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لندن میں اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور عید بھی لندن میں منائیں گے ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بھی عیادت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کاعید کے دوسرے روز وطن واپسی کا امکان ہے۔

تازہ ترین