• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے کراچی آنیوالی غلام فرید ایکسپریس کے انجن میں ڈیتھا اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی غلام فرید ایکسپریس میں جمعہ کو ڈیتھا اسٹیشن کے قریب انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث ڈرائیور نے گاڑی روک کر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر انجن کو ٹھنڈا کیا،آگ بجھانے کی کارروائی کے باعث ڈیڑھ گھنٹے تک ڈاؤن ٹریک پر ریلوے سروس معطل رہی اور حیدرآباد سے دوسرا انجن منگواکر غلام فرید ایکسپریس کو کراچی کے لئے روانہ کیا۔
تازہ ترین