• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد سیاسی شخصیات،عوامی اجتماعات کونشانہ بنائے جانے کا خطرہ سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم

بہاولپور(نمائندہ جنگ) عید کے بعد سیاسی شخصیات،عوامی اجتماعات کونشانہ بنائے جانے کی تھریٹس ،سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم جاری کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق عید کے بعدممکنہ طورپر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جلسے جلوسو ں کاآغاز ہو گا ،دوسری طرف دہشت گردوں کی جانب سے بڑی سیاسی شخصیات،پبلک مقامات کونشانہ بنائے جانے کے تھریٹس میں بھی اضافہ ہورہاہے اوراب تک 9تھریٹ الرٹس جاری ہوچکے ہیں، دہشت گرد سافٹ ٹارگٹس پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، لہٰذا صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے۔
تازہ ترین