• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مسجد کنز الایمان گرومندر پر واقع ہے اس مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہ مسجد ایک بڑے رہائشی علاقے کو کور کرتی ہے لہٰذا چاروں اطراف سے رہائشی اس مسجد میں آکر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں۔مسجد میں آنے کیلئے تیر رفتار اور بےرحم ٹریفک کو عبور کرنے میں شدید مشکلات سے ان کو دوچار ہونا پڑتا ہے۔مسجد میں پہنچنے کیلئے نمازیوں کو اکثروبیشتر تیز رفتار ٹریفک کی وجہ سے سڑک عبور کرنے میں خاصہ وقت لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے جماعت سے محروم ہوجاتے ہیں ۔حکومت سے درخواست ہے کہ اس مقام پر پیڈسٹرین برج بنایا جائے تاکہ نمازیوں کو اس مشکل سے نجات حاصل ہو۔
(صغیر علی صدیقی۔ کراچی)
تازہ ترین