• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فٹبال: فرانس نے آسٹریلیا کو 1-2 سےہرادیا

ورلڈکپ فٹبال: فرانس نے آسٹریلیا کو 1-2 سےہرادیا

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ہفتے کے روز ہونے والے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

کازان میں کھیلےگئے اس میچ میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپئین فرانس کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلےہاف میں دونوں ٹیموں نے کوئی گول نہ کیا ۔

میچ کے 58 ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانےکی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیو ری پلے پر کسی ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ ہوئی لیکن چار منٹ بعد ہی آسٹریلوی ٹیم کو پنالٹی ملی جس پریڈیناک نے گیند کو جال میں پہنچا کرمقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے مقررہ وقت سے دس منٹ قبل پال پوگبا نے فرانس کی جانب سے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے جو کہ ارجنٹینا اور آئس لینڈ اور پیرو اور ڈرنمارک کے درمیان ہوں گے۔

تازہ ترین