• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پراربوں کےنئے کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت

عید پراربوں کےنئے کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت ہوئی

پاکستان میں اس عید پر نئے کرنسی نوٹ کی فروخت انتہائی نمایاں رہی، عید پر تقریبا 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت ہوئی۔

عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی گذشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ نئے کرنسی نوٹ فروخت کیے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اس سال نئے کرنسی نوٹوں کی طلب گذشتہ سال کی نسبت پچاس فیصد سے زائد ہے جو لوگ اسٹیٹ بینک کے نئے کرنسی نوٹ حاصل نہیں کرسکے انہوں نے کراچی کی بولٹن مارکیٹ کا رخ کیا اور مہنگے داموں نئے کرنسی نوٹ خریدے۔

بولٹن مارکیٹ میں سب سے زیادہ طلب دس روپے کے نئے نوٹ کی تھی جبکہ 50 کی گڈی پر 300 روپے اور 100 کی گڈی پر 500 روپے اضافی لیے گئے۔

تازہ ترین