• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فلم ’وجود‘ نے بڑے پردے پر دھوم مچادی

جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم ’وجود ‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈےگاڑھ دیے ۔

ایکشن ،ایڈونچر اور رومانس کے تڑکے سے بھرپور فلم میں تمام ہی اداکاروں نے غضب کی اداکاری کی ،وجود کی لوکیشنز نے شائقین کے دل جیت لئے۔

تین سپر اسٹارز ایک ساتھ، نئے اداکار اور منجھے ہوئے اداکاروں کے کامیاب کامبی نیشن کے ساتھ بننے والی فلم وجود کی نمائش جاری ہے جبکہ اس نے بڑے پردے پر آتے ہی دھوم مچادی ہے ۔

جاوید شیخ کی فلم کا جادو سب پر چل گیا، ان کی اداکاری اور ہدایت کاری بہت خاص رہی ،منجھے ہوئے اداکاری نے فلم کی کامیابی کےلئے امید کا اظہار کیا ۔

جاوید کی اداکاری اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ندیم شاہد، ادکار دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ ادتی سنگ میں جلوہ گھر ہوں گی۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز اور ادتی سنگ کا کہنا ہے کہ فلم وجود ایک الگ فلم ہے۔

سنیما لوورز کا کہنا ہےکہ فلم ان کے لیے بہت ہے خاص کیونکہ 3 سپر اسٹار ندیم شاہد اور جاوید شیخ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین