• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا نادرا چیئرمین کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

عمران خان کا نادرا کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے چیئرمین نادرا پر ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ڈیٹا دینے کا الزام لگا دیا ،عمران خان نے نادرا چیئرمین کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

عمران خان نے اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نادرا کو ن لیگ نے تعینات کیا تھا ، انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے کیونکہ ان کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو ہٹانے کےلئے ان کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کردی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اس حوالے سے تیار کردہ پٹیشن میں عثمان مبین کے خلاف ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کےلئے ڈیٹا کی فراہمی کا الزام بھی لگایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس الزام کی بنیاد پر پٹیشن میں انہیں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ،پٹیشن کی تیاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما اور نامور وکیل بابر اعوان نے بھی کردی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جلد الیکشن کمیشن میں چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کردیے ہیں اور کہا کہ پرپول دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

ترجمان نادرا نے اپنے بیان میں کہا کہ نادرا کاعام انتخابات کے انعقاد میں محدود کردار ہے ، نادرا الیکشن کمیشن کی آئین کےتحت تکنیکی مدد کررہا ہے ، کسی قسم کا ڈیٹا کسی بھی سیایسی پارٹی کو نہیں دیا ۔؎

تازہ ترین