• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ہائیکورٹ نے واٹس ایپ پر قانونی نوٹس جائز قرار دے دیا

ممبئی ہائیکورٹ نے واٹس ایپ پر قانونی نوٹس جائز قرار دے دیا

ممبئی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ پر بھیجے گئے لیگل نوٹس کو قانونی طور پر کاغذی نوٹس کے برابر قرار دے دیا، جسٹس گوتم پٹیل نے کہا کہ وہ واٹس پر بھیجے گئے لیگل نوٹس کو اس لیے قانونی تسلیم کریں گے کہ بلیو ٹِک سے پیغام پڑھنے کی نشاندہی ہوجاتی ہے ۔

ممبئی ہائی کورٹ نے یہ رولنگ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے کئے گئے ایک کیس پر کارروائی کے دوران دی ۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے ایک کلائنٹ روہت جادھو کے بارے میں شکایت کی تھی کہ وہ ان کے فون کال اور واٹس ایپ پیغامات کو نظر انداز کرتے رہے ۔

درخواست گزار نے نے کہا کہ روہت جادھو نے پی ڈی ایف فائل کی شکل میں بھیجے گئے قانونی نوٹس کو نہ صرف دیکھا بلکہ فائل ڈاؤن لوڈ بھی کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی فالٹر روہت جادھو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لاکھوں روپوں کے مقروض ہیں ۔

تازہ ترین