• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

پشاور میں ایف آئی اے امیگریشن نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کرلیا گیا، مطلوب دہشت گرد نجی پرواز سے دبئی جانا چاہتا تھا اور اس نے اپنا حلیہ بدل رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق مطلوب کمانڈر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، مولوی بہادرجان کانام وزرات داخلہ نےاسٹاپ لسٹ میں ڈالاتھا۔

تازہ ترین