• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں ہاکس بے پر 2 نوجوان ڈوب گئے

کراچی میں ہاکس بے کے قریب 2 نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، دونوں نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی۔ نارتھ ناظم آباد کے اسامہ اور فراز خاندان کے ہمراہ پکنک منانے آئے تھے ۔

کینجھر جھیل میں بھی پکنک کے لیے آنے والے 2افراد ڈوب گئے، مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا چترال سے ہے۔

کراچی میں عید کے دوسرے دن نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا سے تعلق رکھنے والے فراز اور اُسامہ پانچ دوستوں کے ساتھ پکنک منانے سینڈز پٹ کے ساحل پر آئے تھے، دونوں کی تلاش جاری ہے۔

لائف گارڈز کا کہنا ہے کہ شدید طغیانی کے باعث ریسکیو کے کام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

دونوں کے گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی،فراز کے بھائی کا کہنا ہے کہ دو دن بعد چھوٹی بہن کی شادی ہے، جبکہ والد کا تین سال قبل ہی انتقال ہوا ہے۔

لاپتہ فراز کے بھائی ضیا کا کہنا ہے کہ بہن بھائیوں میں فراز سب سے چھوٹا ہے،سب دعا گو ہیں کہ کوئی معجزہ ہوجائے اور دونوں زندہ گھر پہنچ جائیں۔

جوان بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والا صدمہ تو عام دِنوں میں برداشت نہیں ہوتا، مگر کراچی کے دو خاندانوں کو یہ ممکنہ صدمہ عید جیسے تہوار پر سہنا پڑرہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ سمندر میں نہانے سے گریز کریں۔

تازہ ترین