• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف از خود نوٹس

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف از خود نوٹس

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف از خود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواجہ سرائوں کی شکایت پر انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنےکا نوٹس لیے لیا ہےجبکہ خواجہ سراؤں نے عید کے پہلے روز فاؤنٹین ہاؤس کے دورے کے دوران چیف جسٹس سے شکایت کی تھی۔

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے سلسلے میں چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب کو کل طلب کرلیا۔

تازہ ترین