• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی میں بارش سےندی نالوں میں طغیانی،ٹریفک معطل

ہرنائی میں بارش سےندی نالوں میں طغیانی،ٹریفک معطل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد و نواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہرنائی وگردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ رات کی بارش کےبعد ندی نالوں میں طغیانی

آگئی جس کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر تین مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی معطلی سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے طوفانی بارش کے باعث فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مقامی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اورقومی شاہراہ کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین