• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 53، عمران خان اسکروٹنی کیلئے پیش نہیں ہوئے

این اے 53، عمران خان اسکروٹنی کیلئے پیش نہیں ہوئے

عام انتخابات کے سلسلے میں اسلام آباد کے حلقے این اے 53 کے امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی طلب جبکہ عمران خان کے وکیل نے آج حاضری سے معذرت کرتے ہوئے کل تک کا وقت مانگ لیا ۔

الیکشن کمیشن نے این اے 53 کے امیدواروں عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، تاہم عمران خان کے وکیل بابراعوان نے لاہور میں بھی طلب کیے جانے پر اسلام آباد حاضری سے معذرت کرلی ۔

گزشتہ روز یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ عمران خان کے بجائے ان کے وکیل بابر اعوان آج ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے جس کے بعد معاون وکیل رائے تجمل کا بیان سامنے آیا کہ بابر اعوان بھی آج ریٹرننگ افسر کےسامنے پیش نہیں ہوں گے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ بابر اعوان لاہور میں ہیں اور وہ وہاں عمران خان کی اسکروٹنی کے لیے پیش ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کل تک کا وقت دیا جائے، بابر اعوان کل پیش ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرعبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں، اس لیے عمران خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب دینا ہوگا۔

این اے 53 سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائےگی۔

تازہ ترین