• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی نے عزت بچانے کیلئے جان دی، والدہ مہوش

بیٹی نے عزت بچانے کیلئے جان دی، والدہ مہوش

فیصل آباد میں قتل ہونے والی مہوش کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی نے عزت بچانے کے لیے جان دے دی، قاتل کوعبرت ناک سزا دی جائے۔

فیصل آباد میں چند روز قبل شادی سے انکار پرقتل ہونے والی 18 سالہ بس ہوسٹس مہوش کی والدہ نے ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی گھرکی واحد کفیل تھی، بروقت طبی امداد دی جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔

مہوش کی موت پر اس کی ماں اور نانا شدت غم سے نڈھال ہیں، مقتولہ کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ قتل کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، بیٹی نے عزت بچانے کی خاطر جان دے دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ ملزم ابرار نے شادی سے انکار پرمہوش کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم کو بس اسٹینڈ کے ملازمین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے اور گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کےبعد ملزم کو آج مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

تازہ ترین