• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو معاہدے کی خلاف ورزی پر خط

ٍالیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو معاہدے کی خلاف ورزی پر خط

ووٹرز کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ووٹرز کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو جاری کیا ہے۔

ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیرمتعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔ نادرا ڈیٹا جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کرسکتا۔

ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں، نادرا نے ووٹرز کا عمر کے حساب سے ڈیٹا الیکشن کمیشن سے قبل غیر متعلقہ افراد کو دیا تھا۔

تازہ ترین