• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برازیل کے نیمار انجری کا شکار

ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے ہی میچ میں برازیل کو شدید نوعیت کے دو دھچکے لگے ، ایک تو ٹیم سوئٹزرلینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہی، پھر مین اسٹرائیکر نیمار جونئیر بھی انجری کا شکار ہو گئے۔

میگا ایونٹ میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کے 14ویں منٹ میں برازیل کے مین اسٹرائیکر نیمار کے پاؤں میں شدید چوٹ لگی ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیمار فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ پورے میچ میں ان کے خلاف 10 بار فاؤل پلے کیا گیا، اگلے ٹریننگ سیشن میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور ممکن ہے جمعہ کو کوسٹاریکا کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں آرام دیا جائے ۔

تازہ ترین