• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

34 سالہ تاریخ میں آسٹریلیا کی ون ڈے میں خراب رینکنگ

34 سال بعد آسٹریلیا کی ون ڈے میں خراب رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا 34 سال میں پہلی بار کم ترین رینک نمبر 6 پر پہنچ گئی، جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر ہے۔

انگلینڈ میں آسٹریلیا کی پے در پے شکست نے اسے دوہرا صدمہ پہنچایا۔پانچ میچز کی سیریز میں خسارہ دو صفر ہوگیا ہے ، ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 34 سال بعد چھٹے نمبر پر آیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے حساب سے انگلینڈ پہلی پوزیشن پر ہے،پاکستان ٹیم طویل عرصے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچی ہے ۔

بھارت کا رینکنگ میں دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے ۔

تازہ ترین