• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان کارکردگی و اخلاقیات میں فیل ہے‘

’عمران خان کارکردگی و اخلاقیات میں فیل ہے‘

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کارکردگی اور اخلاقیات میں فیل ہیں، ٹاک شو میں 4 سوالوں کا جواب نہ دینے والا عوام کو کیسے جواب دے ؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب آپ کا حساب پاکستان کی عوام کے سپرد ہے ، عوام 25 جولائی کو کارکردگی کو ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 25 جولائی کوہیں، عمران خان نےابھی سے رونا شروع کردیا ہے، خیبر پختو نخوا میں کام کیا ہوتا تو آج رونا نہ پڑتا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نیازی صاحب عوام کواپنی کارکردگی کا حساب دینے کا وقت آ گیا ہے، انہی ںاپنے بوئے بیج کاٹنا پڑیں گے،وہ قوم کو بتائیں آج الیکشن کمیشن میں کیوں پیش نہ ہوئے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کاغذات نامزدگی پراعتراضات کے جواب دیں روئیں مت، آپ جولائی میں عوام کو کیا جواب دیں گے ؟

ان کا کہناتھاکہ جو عمران خان اور پی ٹی آئی سے سوال کرے اسی جواب میں گالی ملتی ہے، اب گالی دینے اور الزامات لگانے سے بات نہیں بنے گی ۔

تازہ ترین