• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیفا ورلڈ کپ: سوئیڈن نے کوریا کو ہرادیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے گروپ ایف کے میچ میں سوئیڈن نےکوریا کی ٹیم کے صفر کے مقابلے ایک گول سے ہرادیا۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سوئیڈن اور کوریا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔

دونوں ٹیموں نے اس دوران ایک دوسرے کے گول پوسٹ تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کسی کو بھی کامیابی نہ ملی ۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 65ویں منٹ میں سوئیڈن ٹیم کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کرکے مخالف ٹیم پر سبقت حاسل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔

سوئیڈش ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تازہ ترین