دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار برائے این اے 247 محمد حسین محنتی اور پی ایس 111 کے امیدوار سفیان دلاور نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔
کلفٹن بلاک 8 اور دہلی کالونی کے دورے کے دوران ایم ایم اے امیدواران نے مرکزی الیکشن دفتر کا افتتاح کیا اور علاقے کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ میٹر دو تحریک کے علاقائی رہنما مونس اخلاص و دیگر بھی موجود تھے ، جن کا اہل علاقہ نے بھرپور استقبال کیا، محمد حسین نے دہلی کالونی اور کلفٹن بلاک 8 کی گلیوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کی ۔
اس موقع پر محمد حسین محنتی اور سفیان دلاور نے لوگوں سے25 جولائی کو دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگانے کے لئے بھی کہا۔
اہل علاقہ نے ایم ایم اے امیدواران کے موجودگی میں میٹردو تحریک کے رہنما مونس اخلاق کی کوششوں کی تعریف کی ،جن کی جدوجہد کی بدولت علاقے میں 4ہزار سے زائد نئے میٹر لگے ۔