• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے حلقہ این اے 108سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد عدالت سے نکلتے ہی سجدہ ریز ہوگئے ۔

اس موقع پر عابدشیر علی کے ساتھیوں نے نوٹ نچھاور کئے ،ن لیگی رہنما کا کہناتھاکہ اس بار تیر صرف ہواؤں میں چلیں گے۔

این اے 108 کے ریٹرننگ افسر نے عابد شیر علی کو مخالف پیپلز پارٹی کے امیدوار اصغر علی قیصر کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات پر طلب کیا تھا ۔

اصغر علی قیصر سے الزمات کے ثبوت اور دلائل مانگے گئے تاہم وہ ریٹرننگ افسر کو قائل کرنے میں ناکام رہے ،جس پر عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے منظور کرلیے گئے ۔

تازہ ترین