• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپـ:بلجیم نے پاناما کو 3،0سے مات دیدی

فٹبال ورلڈکپـ:بلجیم نے پاناما کو 3،0سے مات دیدی

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں بلجیم نے پاناما کو3-0 سے شکست دیدی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے مقابلے میں بلجیم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاناما کو تین صفر سے شکست دے دی۔

بیلجیئم کی جانب سے لوکاکو نے 2 اور میرٹینز نے ایک گول اسکور کیا۔

خیال رہے کہ پاناما کا یہ پہلا ورلڈکپ ہے اور اسے اپنے پہلے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سویڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

تازہ ترین