• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فادرز ڈے پر بولی وڈ اسٹارزکا اپنے والد سے محبت کا اظہار

فادرز ڈے پر بولی وڈ اسٹارزکا اپنے والد سے محبت کا اظہار

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈے)دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا گیااور فن کی دنیا کی شخصیات اس موقع پر کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔ ٹوئٹر، انسٹا گرام وغیرہ کے ذریعے ان فنکاروں نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ابھیشیک بچن نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے والد امیتابھ بچن ان کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں۔

فادرز ڈے پر بولی وڈ اسٹارزکا اپنے والد سے محبت کا اظہار

امیتابھ بچن نے بھی ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے والد اور ماں کے ساتھ تھے۔رنویر سنگھ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کا گال چوم رہے ہیں۔عالیہ بھٹ نے والد مہیش بھٹ کے ساتھ بچپن کی ایک پیاری تصویر شیئر کی۔انوشکا شرما نے بھی انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جو کہ گزشتہ سال ان کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی۔رنبیر کپور سوشل میڈیا پر نہیں تھے تو ان کے والد رشی کپور نے اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔سونم کپور نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے والد انیل کپور کے ساتھ ہیں جو ہنس رہے ہیں۔فرحان اختر نے اپنی ایلیہ اور بیٹی کے ساتھ خوش باش لمحات کو شیئر کیا۔سوہا علی خان نے بھی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا۔اکشے کمار نے بھی ایک پیاری تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ان کی بیٹی نے آرٹ ورک کے لیے ان کے چہرے کا انتخاب کیا۔ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے والد یش جوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

تازہ ترین