• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر )عید فلم فیسٹیول پاکستانی فلموں نے لوٹ لیا ۔نہ بینڈ نہ باراتی ۔وجود ۔سات دن محبت نے پاکستانیوں دل جیت لیے ۔نئے اداکاروں اور حسیناوں نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں ۔شایان خان ،میکال ذوالفقار ،نایاب خان کی مزاحیہ اور دل کو چھولینے والی اداکاری نے رنگ جمادیا ۔نہ بینڈ نہ باراتی ۔وجود ۔سات دن محبت ان۔آزادی کو بھارتی فلم پر پاکستانی سنیماوں پر پابندی سے بھر پور فائدہ ہوا۔عید کے تیسرے روز بھی تمام سنیما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈز نے ماضی کی یادوں کو تازہ کردیا ۔جاوید شیخ ،ماہرہ خان ،شہر یارمنور،مومی رانا،سونیا حسین ،دانش تیمور ،شایان خاناور علی کاظمی کی اداکاری کو عید کی فلموں میں سراہا گیا ۔فلم بینوں نے پاکستانی فنکاروں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔ نہ بینڈ نہ باراتی کے پروڈیوسر اور فلم کے ہیرو شایان خان نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔فلم میں ماہرہ خان ،صبا قمر ،مہوش حیات کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ۔
تازہ ترین