• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلم کاروں کو وہ مقام نہیں ملا، جس کے وہ مستحق ہیں، رونق حیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز شاعر اور نیاز مندانِ کراچی کے روحِ رواں، رونق حیات نے کہا ہے کہ قلم کاروں کو وہ مقام آج تک نہ مل سکا، جس کے وہ مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’بزم تقدیس ِ ادب پاکستان‘‘ کی جانب سے منعقدہ ماہانہ محفلِ مشاعرہ کے موقع پر بحیثیت مہمان ِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت، خوش فکر شاعر، لیاقت علی عاصم نے کی۔ بزم کے جنرل سیکرٹری، احمد سعید خان نے نظامت کی بزم کے سینئر نائب صدر، سید فیاض علی فیاض نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا صاحب صدر اور مہمان خصوصی کے علاوہ جن شعراء نے کلام سنایا۔ اُن میں اختر سعیدی، علی اوسط جعفری، سید فیاض علی فیاض، نسیم الحسن زیدی، شاعر حسین شاعر، سلمان صدیقی، سراج الدین سراج، عبدالمجید محور، محمد علی گوہر، سحرتاب رومانی، گل انور، نشاط غوری، احمد سعید خان، سخاوت علی نادر، جمیل ادیب سید، عاشق حسین شعر کی، علی کوثر، ابراہیم خلیل، زاہد علی سید، اسد قریشی، تنویر سخن، ضیاء حیدر زیدی اور چاند علی چاند شامل تھے۔ رونق حیات نے کہا کہ ادیب اور شاعر، ملک کا گراں قدر اثاثہ ہیں۔ لیکن انہیں سرکاری سرپرستی سے ہمیشہ محروم رکھا گیا۔ صاحب صدر، لیاقت علی عاصم نے کہا کہ اچھی شاعری اپنی جگہ خود بنائی ہے۔ مجھے اس دور کے نوجوان شعراء نے بہت متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارے قابل ِ تحسین ہیں جو اُردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں۔ بزمِ تقدیس ِ ادب پاکستان کی ادبی خدمات بھی لائقِ تحسین و ستائش ہیں۔
تازہ ترین