• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا گپتا کامیڈی فلم ”ٹوٹل دھمال “ کی کاسٹ کا حصہ ہوںگی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ ایشا گپتا کے کامیڈی فلم ”ٹوٹل دھمال “ کی کاسٹ کا حصہ بننے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ ایشا گپتا کامیڈی فلم ”ٹوٹل دھمال “ کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ ان کے حصے کی عکسبندی 3ڈی میں کی جائے گی، فلم میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور 17سال کے بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں۔
تازہ ترین