• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شروف کی فلم ”ریمبو “ 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ”ریمبو “ کی عکسبندی آئندہ سال نومبر میں شروع کی جائے گی اور 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی ایکشن فلم”ریمبو “ ہولی وڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کی فلم ” ریمبو: دا فرسٹ بلڈ “ کا ہندی ریمیک ہے جس میں اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس کی عکسبندی ماہر ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ”سپر 30“ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد شروع کریں گے جس میں اداکار ریتک روشن اور وانی کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین