• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری کار سے نکلنے والا کوڑا انوشکا کے منہ سے نکلنے والے سے کم تھا، نوجوان

ممبئی(ایجنسیاں)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی اہلیہ انوشکا شرماکی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انوشکا لگژری کار سے پلاسٹک کی بوتل سڑک پر پھینکنے والے نوجوان کو کھری کھری سناتے نظر آ رہی تھیں ،اب انوشکا شرما سے کھری کھری سننے والے ممبئی کے اس لڑکے نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پر سوشل میڈیا پر اپنی کی جانے والی پوسٹ کے ذریعہ پلٹ کر ایسا وار کیا ہے کہ ہندوستان کی اس اسٹار جوڑی کو کہیں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ارہان سنگھ نامی اس نوجوان نے لکھا کہ غلطی سے ان سے پلاسٹک کی بوتل سڑک پر گر گئی تھی ، جس پر انوشکا شرما نے ان پر ایک راہ چلتے شخص کی طرح چیخنا شروع کردیا،میرے معافی مانگنے کے بعد بھی انوشکا شرمانے میری بات نہیں سنی۔اتنا ہی نہیں ارہان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ جو کوڑا میری کار سے غلطی سے باہر نکلا ، وہ انوشکا شرماکے منہ سے نکلنے والے کوڑے سے کم تھا۔ علاوہ ازیں اس نے کوہلی کے ذریعہ ویڈیو شوٹ کئے جانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کو بھی اپنے فائدہ کیلئے استعمال کرنا بتایا۔واضح رہے کہ ورات کوہلی کی جانب سیے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کارسوار نوجوان سے استفسا رکرتی ہیں کہ ’’آپ کچرا سڑک پر کیوں پھینک رہے ہیں؟جواباً وہ بتاتے ہیں کہ کچرا نہیں پلاسٹک تھا جس پر انوشکا پھر بولیں کہ ’ہاں، پلاسٹک سڑک پر کیوں پھینک رہے ہیں؟پلاسٹک مت سڑک پر پھینکیں، کوڑے دان استعمال کریں۔
تازہ ترین