آستانہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے تاہم آج کل خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں ۔قازقستان کی اس حقیقی زندگی کی ونڈر وومن کو ہی دیکھ لیں جس نے ٹنوں وزنی ٹرام کھینچ کو اپنی طاقت کا ثبوت پیش کر دیا ہے۔جی ہاں داریانامی اس ویٹ لفٹرنے ایک فیسٹیول کے دوران 22ٹن وزنی 50مسافروں سے بھری ٹرام مضبوط رسی باندھ اسے اپنی طاقت کے بل بوتے پر کھینچنا شروع کیا تو کئی میٹر تک کے فاصلے تک کھینچتی چلی گئی ۔ٹرام سے بندھی رسی لپیٹے ہوئے اس خاتون نے جب اپنے اسٹنٹ کا مظاہرہ پیش کیا تو لوگ حیران رہ گئے اوراس حقیقی زندگی کی سپر ہیروکی ہمت افزائی کرتے رہے جس نے بلا آخراس اسٹنٹ کامیابی سے مکمل کرکے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔