• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کی تعطیلات میں سبزی فروشوں نے منہ مانگے دام وصول کئے

عیدالفطر کی تعطیلات میںسبزی فروشوں نے منہ مانگے دام وصول کئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کی تعطیلات کا ذخیرہ اندوزں نے بھر پور فائد ہ اٹھایا ،سبزی فروشوں نے عوام سے منہ مانگے دام وصول کیے ،تفصیلات کے مطابق چاند رات سے عید الفطر کے دوسرے دن تک سبزیوں اور کھانے میں استعمال ہونے والے ہرے مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر تی رہیں ،سبزی فروشوں نے ٹماٹر،ہرا دھنیا ،ہری مرچ سمیت مختلف سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کیں ، ،سبزی فروشوں نے سبزیوں اور ہر ے مصالحے من مانی قیمتوں میں فروخت کیں ۔مارکیٹ سروے کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آتے ہی سبزی فروشوں نے ہرے دھنیےکی قیمت میں20روپے کا اضافہ کر دیا اور ایک گڈی ہرے دھنیے کی قیمت10روپے کے بجائے30روپے وصول کی اسی طرح رمضان کے آخری دنوں میں 90روپے کلو فروخت ہونیوالے دیسی لہسن کی قیمت اچانک160 روپے کلو کر دی گئی جبکہ شہریوں کو ادرک160روپے کے بجائے 200روپے کلو میں خریدنا پڑ ا ۔60روپے کلو والا اروی شہریوں کو120روپے کلو فروخت کیا گیا۔مارکیٹ سروے کے مطابق حکومت نے ٹماٹر کی فی کلو قیمت60روپے مقرر کی مگر اس کے برعکس سبزی فروشوں نے ٹماٹر80روپے سے100روپے کلو میں فروخت کیا ۔مقامی سبزی مارکیٹوں میں آلو ،پیاز ،لوکی ،پھول گوبھی،توری ،بیگن اور پاک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتو ں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے باعث سبزی منڈی میں سبزیو ں کی سپلائی معمول سے کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے منڈی میں سبزیاں مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہے اسی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں بھی سبزیوں کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔

تازہ ترین