• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے کمیٹی تشکیل دے، ڈاکٹر شمشاد اختر

اسٹاک ایکسچینج کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے کمیٹی تشکیل دے، ڈاکٹر شمشاد اختر

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھائیں اور اپنے اثاثے ظاہر کریں ، انھوں نے اسکیم کے بارے میں بعض اعتراضات پراسکیم کے راستے میں حائل رکاوٹیں اور مشکلات ختم کرنے کے لیے وزارت خزانہ ،اسٹیٹ بینک اور شماریات ڈویژن پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے 21 جون تک اس سلسلے میں سفارشات جمع کرانے کی ہدایت جاری کیں ،تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پیر کو تعطیل کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اور پی ایس ایکس بورڈ انتظامیہ کے ساتھ مارکیٹ کے اہم نمائندوں سے ملاقات کر کے ایمنسٹی اسکیم کے ساتھ کیپیٹل مارکیٹ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر رچرڈ مورئین نے وزیر خزانہ کو مارکیٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے نئی پروڈکٹس اوردیگر مسائل سے انھیں آگاہ کیا ،اس موقع پر وزیر خزانہ نے پی ایس ایکس کو ہدایت جاری کیں کہ وہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے روڈ میپ بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں یہ کمیٹی سفارشات تیار کرے ،وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ایمنسٹی اسیکم پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ حکومت 30جون کے بعد اسکیم میں توسیع نہیں کرے گی ،انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اس اسکیم میں اثاثے ظاہر کریں اس کے لیے ہم تیزی سے کام کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین