• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن سمیت تمام چیمبرز اور بینک عید کی تعطیلات کے بعد آج کھلیں گے

فیصل آباد(اے پی پی )وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت سمیت تمام چیمبرز آف کامرس اور سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ عید الفطر کی 4روزہ تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھلیں گی۔ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت سمیت تمام چیمبرز آف کامرس اور اسٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ جمعہ 15 جون سے پیر 18 جون تک عید کی عام تعطیلات کے باعث بند تھیں ، آج 19 جون سے اسٹاک ایکسچینجز دوبارہ معمول کے مطابق شیئرز کی خرید وفروخت کاکام شروع کردیں گی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام کمرشل وشیڈولڈ بینک بھی عید الفطر پر4روز بندش کے بعد آج کھلیں گے۔
تازہ ترین