• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام زرعی مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے اپنی نوعیت کی منفرد ’’ ایگری ایکسپو 2018 ‘‘ رواں ماہ کی 23تاریخ کوصوبائی دارالحکومت میں منعقد ہو گی ۔محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان ہارون خان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس نمائشں میںزراعت کے شعبے سے وابستہ کاشتکار،امپورٹرز،ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی ۔ذرائع نے بتایاکہ پنجاب ایگری ایکسپو 2018 میں100 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے اور کاروباری حضرات کیلئے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے وسیع مواقع موجود ہوں گے ۔
تازہ ترین