• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،جانوروں کی غیرمعیاری فیڈ بنانے والوں کیخلاف قانون سازی

جدہ (اے پی پی) غذا و دوا کمیٹی کی جانب سے جانوروں کے چارے اور مرغیوں کی فیڈ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔ عکاظ اخبارکی رپورٹ کے مطابق چارے میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانون میں ترمیم کی جارہی ہے تاکہ اس رجحان کا مکمل خاتمہ کیاجاسکے۔ ملاوٹ شدہ یا غیر معیاری فیڈ جانوروں کو دینے سے انسانی صحت بھی متاثر ہو تی ہے اس لئے ایسے افراد کو جو جعل سازی کے مرتکب ہوتے ہیں پر ایک کروڑ ریال تک جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین