• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کا اعلان کردیا

بیجنگ(آئی این پی ) چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی سرمایہ کار دوست اقدامات کیے ہیں ۔جن کے تحت کھلے پن کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ چین اپنے ملک کی مارکیٹ تک رسائی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گا۔ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست جاری کرے گا۔ اور اس پر نظر ثانی کرے گا۔ سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک نوٹس کے مطابق اسٹیٹ کونسل چینی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سرمایہ کارانہ دوست اقدامات یکم جولائی سے پہلے کیے جائیں گے۔ مالیاتی سیکٹر کو مزید کھول لیا جائے گا۔اور غیر ملکی پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے میکنیزم مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اور خام تیل اور خام لوہے کی تجارت میں شرکت کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تاکہ مقامی حکومتوں کے ساتھ معاملات طے کرکے کام کرسکیں۔غیر ملکی کاروبار کی مرکزی اور مغربی علاقوں میں سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انھیں زراعت ،ماحولیاتی تحفظ، ایڈوانس مینو فیکچرنگ اورخدمات کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مفادا ت اور کاروباری حقوق کا بہتر تحفظ کیا جائے گا۔
تازہ ترین