• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے یورپی کمپنیوں کے نئے اقدامات

لندن (اے پی پی) امریکا کی ایران مخالف پالیسیوں کے برخلاف یورپی ملکوں، یورپی حکام اور کمپنیوں نے ایران میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے نئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔یورپی کمپنیوں اور حکومتوں کی جانب سے ایران میں کام جاری رکھنے کے حوالے سے رینو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کارلوس گوسن نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایران میں اپنی سرمایہ کاری ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔رینو کمپنی نے2018 میں ایران کی سرکاری کمپنی انڈسٹریل ڈیولپمینٹ اینڈ رینویشن کارپوریشن کے ساتھ780 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا تھا۔فرانس اور برازیل کے بعد ایران، رینو کمپنی کی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی شمار ہوتا ہے۔کومت جرمنی نے بھی امریکی پابندیوں کے حوالے سے خصوصی مشاورتی دفتر قائم کر دیا ہے جو ایران کے ساتھ لین دین کرنے والی جرمن کمپینیوں کو مشاورت فراہم کرے گا۔جرمن کمپنیاں وزارت خزانہ کے قائم کردہ رابطہ مرکز سے ٹیلی فون یا ای میل کے ذریعے ایران کے ساتھ تجارتی معاملات کے بارے میں اپنے سوالوں کے جوابات حاصل کر سکتی ہیں۔جرمن وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جرمنی، ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور اس حوالے سے حکومت کی فراہم کردہ ضمانتیں اب بھی دستیاب ہیں۔
تازہ ترین