• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی طویل قطاریں، شہریوں میں تکرار

مختلف علاقوں میںبدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی طویل قطاریں، شہریوں میں تکرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عید الفطر کے تینوں روز شہر کے مختلف علاقوں خصوصاتفریحی مقامات اور پارکو ں کے باہر گاڑیوں اور رکشوں کی مذکورہ مقامات کے اطراف پارکنگ کے باعث بد ترین ٹریفک جام گاڑیوں طویل قطاریں لگ گئیں ،شہری شدید پریشان ،منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کیا ،متعددمقامات پر شہریوں تکرار اور جھگڑوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا،یاسین آباد عائشہ منزل ،گلشن اقبال ،ملینئم مال ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،حسن اسکوائر تاپرانی سبزمنڈی عسکری پارک، نیوٹائون، اسٹیڈیم روڈ ،کارساز، پی اے ایف میوزیم، بحریہ آڈیٹوریم، کلفٹن ،سی ویو،بوٹ بیسن ،الہ دین پارک، سفاری پارک ، لیاقت آباد غریب آباد،نارتھ ناظم آباد،جبکہ بلاول چورنگی کے نزدیک احتجاجی مظاہرے کے باعث بلاول چورنگی،کیسینوچورنگی،باباچورنگی ،عبداللہ شاہ غازی مزار، بحریہ انڈر پاس سے شاہراہ ایران اور دیگر علاقوں میں رات گئے تک ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہری گھنٹوں پھنسے رہے ،مختلف مقامات پر گاڑیوں میں فیول بھی ختم ہوگیا ،شہر میں ٹریفک جام اور حادثات کی بڑی وجہ ہزاروں کی تعداد میں رکشوں کی آمد ورفت غلط ڈرائیونگ اور کم عمر ناتجربہ کاری ہے ،جس پر قابو پاناناگزیر ہے۔

تازہ ترین