• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19،جون عوام کیلئے تلخ یادیں سمیٹے ہوئے ہے،خالد مقبول

19،جون عوام کیلئے تلخ یادیں سمیٹے ہوئے ہے،خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ 19،جون کادن سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے لئے تلخ یادیں سمیٹے ہوئے ہے،اس دن پاکستان کی اہم ترین سیاسی جماعت ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کاآغازکیاگیااورسیاسی وفاداریاں جبری تبدیل کروائی گئیں،چھاپے ،گرفتاریاں عوام کامقدربنادی گئی تھیں،ماورائے عدالت قتل روزمرہ کے معمول بن چکے تھے،شہداء 19،جون کی آج 26ویں برسی ہے لیکن آج بھی ان شہداء کی تصاویرہمارے آنکھیں کے سامنے موجودہیں،آج ہم اپنے شہداء کواس عزم کی تجدید کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جس مشن ومقصدکے لئے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں اس کے حصول کے لئے اپنی جدوجہدکوجاری رکھیں گے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کارکنان پرزوردیاکہ وہ آج کے دن اپنی سیاسی استقامت کوبرقراررکھتے ہوئے حقوق کے حصول کی جدوجہدمیں اپنی توانائیاںصرف کریں اپنے درمیان اتحادکوبرقرار رکھیں۔

تازہ ترین