• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشیوں کے موقع پر بے سہارا، غریب افراد کو نہیں بھولنا چاہئے، میئر کراچی

خوشیوں کے موقع پر بے سہارا، غریب افراد کو نہیں بھولنا چاہئے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ خوشیوں کے موقع پر ہمیں بے سہارا، مجبور، غریب و لاچار افراد کو نہیں بھولنا چاہئے، ایدھی ٹرسٹ 98 فیصد ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے جو شدید بیماریوں کا شکار یا مشکلات سے دوچار ہیںان کا فلاحی کام پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ، یہ بات انہوں نے عید کے تیسرے دن ایدھی سینٹر کے دورے کے موقع پر کہی ، اس موقع پر بلقیس ایدھی، فیصل ایدھی، بیگم فیصل ایدھی اورایدھی سینٹر انتظامیہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، میئر وسیم اختر نے کہا کہ عید فیملی کے ساتھ مناتے ہیں میں نے سوچا یہ عید ایدھی سینٹر میں داخل بچوں کے ساتھ منائی جائے، مجھے ایدھی سینٹر آکر دلی خوشی ہوئی ہے، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ایدھی فائونڈیشن کے ساتھ تعاون کریں،اس موقع پر ایدھی فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے کہا کہ وسیم اختر واحد عوامی نمائندے ہیں جو ایدھی سینٹر میں یتیم و بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منانے آئے، میئر کراچی وسیم اختر کی ایدھی سینٹر آمد ہمارے اور یہاں موجود بچوں کے لئے مسرت کا باعث بنی ہے۔

تازہ ترین