• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر اتحاد ویکجہتی کا درس دیتی ہے،ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک پاکستان کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کے کہا ہے کہ عید الفطر امیر غریب کا فرق ختم کرکے اتحاد ویکجہتی کا درس دیتی ہے،عوام کے مسائل کو حل نہ کرنےوالے حکمران ووٹ کی بھیگ کس منہ سے مانگیں گے ،عوام کا ہر دور میں استحصال کیا گیا عوام ان عناصر کو پہچان لیں ،ہمیں عید الفطر کے فلسفے پر چلتے ہوئے اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا ہوگا ،اسلام دشمن قوتوں کو یکجا ہوکر ہی شکست سے دوچار کیا جاسکتا ہے ،NA-253قومی اسمبلی کے حلقے میں ماضی میں ایوانوں میں پہنچنے والوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے ،نیو کراچی کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے پانی کی عدم دستیابی،سیوریج کے ناقص نظام اور ٹوٹ پھوٹ گلیوں اور سڑکوں سے پریشان اور بنیادی حقوق سے محروم رکھاگیا، عام انتخابات اس ملک میں اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ذمہ داران وکارکنان اور محبین شہر سے عید ملتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین