• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول، ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کی حق پرست شہدا کی قبروں پر حاضری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ، ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری نے عید کے روز شہید عظیم احمد طارق، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید اور حق پرست شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے،علاوہ ازیں ڈاکٹر فارو ق ستار، عامر خان اور وسیم اختر، ایم کیوایم کے ونگز و شعبہ جات کے اراکین اور نامزد حق پرست امیدواران نے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر لوگوں سے عید ملی، شہد اء اردو کی قبر وں پر حا ضری دی اور حق پرست شہداء اور لاپتا کارکنوں کی رہائشگاہوں کا دورہ کیااور انہیں عید الفطر کی مبارکباد اور تحائف پیش کئے ۔
تازہ ترین