• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جذبہ کیساتھ منائی گئی،سخت حفاظتی انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عیدالفطر مذہبی عقیدت جذبہ کے ساتھ منائی گئی ،نماز عید کا بڑ اجتماع گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں منعقد ہوا جہاں گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ، محفوظ یار خان، قمر منصور، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، مرزا اختیار بیگ، مرزا اشتیاق بیگ ، حکومت سندھ کے سیکریٹریز ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی،جبکہ دارالعلوم کورنگی ، نشترپارک، کے ایم سی گراؤنڈ، کے پی ٹی گراؤنڈ ، مسجد بیت المکرم، سبیل والی مسجد، جامعہ بنوریہ ٹاؤن، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، عیدگاہ ناظم آباد، ٹی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا ، عثمانیہ پارک، ، شاہ خراساں، مسجد باب العلم ، مسجد خیرالعمل، مسجدنور ایمان، ، مسجد ومام بارگاہ آل عباء گلبرگ، مسجدیثرت ، مسجدشاہ کربلا، گلزار مدینہ، فیضان مدینہ، خالقدیناہال مسجدمصلح الدین گارڈن ، جامع مسجدکنزالایمان، جہانگیرپارک، کھلے مقامات ، پارکوں میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقدہوئے،اس موقع پر ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں ،شہریوں کی اکثریت نے مختلف قبرستانوں کا رخ کیا،اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول ڈالے اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، شہریوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کوعید کی مبارکباددی گھروں میں انواع اقسام کے پکوان بنائے گئے،عید الفطر کےتینوںروز شہر کے تمام تفر یحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا، فوڈ اسٹریٹس پر تل دھرنے کی بھی جگہ نہ تھی ، ہزاروں کی تعداد میں شہری ساحل سمندر پہنچ گئے اور سمندر میں نہانے پر پابندی کے احکامات نظر انداز کردیا ،سرکاری سطح پر انٹر سٹی بسوں کے کرائے چیک کرنے کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرایے وصو ل کیے، بعض مقامات پر پارکنگ سمیت دیگرتفریحی سہولتوں کی فیس زیادہ وصول کرنے کی بھی شکایات ملیں شہریوں کا کہنا ہے کہ خاص تہواروں کے موقع پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے تفریحی مقامات پر خصوصی انتظامات کئے جانے چاہیں تاکہ لوگ خوشی کے موقع پر فیملیز کے ہمراہ بھرپور لطف اٹھاسکیں بعض مقامات پر اوباش اور منچلے نوجوانوں سے متعلق لوگوں کو شکایات رہیں۔
تازہ ترین