• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر پر مختلف علاقوں میں بچوں کیلئے عارضی تفریحی گاہیں قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں عید الفطر پر مختلف علاقوں میں عارضی تفریحی گاہیں قائم ہوگئیں، یہ عارضی تفریح گاہیں، برنس روڈ، کھارادر، جمشید روڈ، رنچھوڑ لائن، لیاقت آباد،پی آئی بی کالونی ،ناظم آباد،نیو کراچی ،حسین آباد ،کورنگی ،بلدیہ ٹاون اور دیگر علاقوں میں قائم ہوئیں، ان تفریحی گاہوں کی بدولت سیکڑوں افراد کو عارضی روز گار حاصل ہوا،ان عارضی تفریحی گاہوں میں جمپنگ جھولا، کشتی والا جھولا، ڈولی والا جھولا اور مختلف اقسام کے جھولے موجود تھے، عید کے تینوں دن ان جھولوں میں جھول کر بجے لطف اندوز ہوتے رہے ، ٹانگہ گاڑی،گھڑ سواری اور اونٹ سواری بھی کرائی گئی،بچے گھوڑوں اور اونٹ پر بیٹھ پر بہت خوش ہوئے اور ان عارضی تفریحی گاہ میں منی ٹرینیں بھی چلائی گئیں۔
تازہ ترین